Advertisement

پاکستان کو بیک وقت دو چیلنجز کا سامنا ہے، شاہ محمود قریشی

وفاقی بجٹ 2020

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت کورونا کی انتہائی سطح کو چھو رہا ہے ہمیں بیک وقت دو چیلنجز کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کینیڈا کی وزیر برائے بین الاقوامی ترقی کرینہ گولڈ سے ویڈیو لنک کے ذریعے رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں وزراء کے مابین دو طرفہ تعلقات، کورونا وائرس کی صورتحال اور اس کے معاشی مضمرات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔

وزیر خارجہ نے کورونا وبا کے حوالے سے کینیڈا کی طرف سے اٹھائے گئے بروقت موثر اقدامات کو سراہتے ہوئے، اس وبا سے نمٹنے کیلئے دونوں ممالک کی جانب سے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان اپنے محدود وسائل کے ساتھ ایک طرف کورونا جیسی عالمی وبا سے نبرد آزما ہے تو دوسری طرف معاشی بحران کا شکار لاکھوں غریب پاکستانیوں کی معاشی معاونت کیلئے کوشاں ہے۔

شاہ محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت کورونا کی انتہائی سطح کو چھو رہا ہے ہمیں بیک وقت دو چیلنجز کا سامنا ہے ایک طرف ہمیں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے اور دوسری طرف اپنے لوگوں کو بھوک اور غربت سے بچانا ہے۔

نیدرلینڈ میں کورونا کے باعث اموات، پاکستان کا اظہار افسوس

Advertisement

انہوں نے کہا کہ 25 فیصد پاکستانی خطہ غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں ہم اپنے محدود وسائل کے باوجود، کورونا وائرس کے معاشی مضمرات سے نمٹنے کیلئے “احساس پروگرام کے تحت، تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا عالمی وبائی چیلنج سے نبرد آزما ،ترقی پذیر ممالک کی ابتر معاشی حالت کو پیش نظر رکھتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے ترقی پذیر ممالک کیلئے” ڈیٹ ریلیف” کی فراہمی کی تجویز دی ہے۔

وزیر خارنہ کا کہنا تھا کہ ہميں خوشی ہے کہ جی 20 اور دیگر اہم فورمز پر اس تجویز کو نہ صرف زیر بحث لایا گیا بلکہ اس تجویز کے پیش نظر عملی اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں لیکن اس چیلنج کی نوعیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے یہ اقدام ناکافی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں توقع ہے کہ کینیڈا جی 7 اور جی 20 فورمز کا اہم اور فعال رکن ہونے کے ناطے اس ڈیٹ ریلیف تجویز کو بہتر انداز میں آگے بڑھانے میں مدد کریگا۔

کنیڈین وزیر نے ڈیٹ ریلیف تجویز کو سراہتے ہوئے کہا کہ کرونا ایک عالمی چیلنج ہے ہم اس مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

کنیڈین وزیر نے کہا کہ ہم کرونا وبا کے ساتھ ساتھ پولیو کے خاتمے کے لئے بھی پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے جبکہ وزیر خارجہ نے ترقی پذیر ممالک کی معاشی معاونت کے لیے عالمی کانفرنس کے انعقاد اور وزیر اعظم عمران خان کو مدعو کرنے پر کنیڈین وزیر اعظم کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

Advertisement

دونوں وزراء نے کورونا وبا سے نمٹنے اور اہم علاقائی و عالمی امور پر مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کے لیے، باہمی مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version