سندھ کے بجٹ اجلاس میں ہنگامہ آرائی، اپوزیشن نے بجٹ مسترد کردیا

سندھ اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے شدید ہنگامہ آرائی کا سامنہ کرنا پڑا جس کے بعد اپوزیشن نے بجٹ مسترد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جب بجٹ تقریر شروع کی تو اپوزیشن لیڈر نے اعتراض کیا کہ یہ سب سے پہلے ہمیں گزشتہ مالی سال کی کوارٹرز رپورٹ ایوان میں پیش کیا جائے۔
اسپیکر اسمبلی نے ان کو ٹوکتے ہوئے بیٹھ جانے کا کہا تو شور شرابہ شروع ہوگیا۔
اپوزیشن نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا کر نعرے بازی شروع کردی جس کے بعد اپوزیشن نے بجٹ کو مسترد کردیا۔
سندھ اسمبلی کے بجٹ کے اجلاس کے بعد سندھ اسمبلی کے باہر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری کے پتلے نظر آتش کئے گئے۔
مظاہرین کی جانب سے سندھ حکومت مردا آباد اور پیپلزپارٹی چور ہے کے نعرے بھی لگائے گئے۔
یاد رہے کہ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سندھ اسمبلی کا پہلا آن لائن سیشن ہوا جس میں کئی ارکان نے گھر اور دفاتر میں بیٹھ کر وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی جبکہ اسمبلی میں ہال میں صرف 25فیصد ارکان نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

