Advertisement

مسلح افواج کی قیادت کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کا دورہ

مسلح افواج

تینوں مسلح افواج کی قیادت   اور چیئر مین جوئنٹ چیفس آف اسٹاف نے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر زکا دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق   چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان، نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔

ڈی جی آئی ایس آئی  لیفٹننٹ جنرل فیض حمید نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی  جنرل ندیم رضا اور سروسز چیفس کا استقبال کیا۔

مسلح افواج کی قیادت کو خطے کے سیکیورٹی ایشوز پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز میں مسلح افواج کی قیادت کی بریفنگ میں خاص طور پر لائن آف کنٹرول اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر فوکس تھا۔

مسلح افواج کی قیادت نے آئی ایس آئی کی قومی سلامتی کے لیے انتھک کوششوں کی تعریف کی اور آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سر فہرست
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں؛ 18 دہشتگرد ہلاک
کرم میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
ضرورت پڑی تو افغانستان کے اندر جا کر بھرپور جواب دیں گے، خواجہ آصف
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version