Advertisement

پاکستان کوسٹ گارڈر کی کارروائیاں

پاکستان کوسٹ گارڈر

کوئٹہ: پاکستان کوسٹ گارڈز کی اسمگلنگ کے خلاف مختلف کارروائیوں کے نتیجے میں بھاری مقدار میں چھالیہ، ایرانی ڈیزل اور متفرق اشیاء برآمد کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ وندر اور گوادر (بلوچستان) سے بھاری مقدار میں چھالیہ، ایرانی ڈیزل اور متفرق اشیاء برآمد کرلی گئی ہیں۔

ناکہ کھاری چیک پوسٹ اور وندر شہر کے قریب مختلف گاڑیوں کی تلاشی کے دوران 34,394 کلو گرام چھالیہ اور 45 ٹن فلورائٹ اسٹون برآمد کیا گیا ہے جبکہ کارروائی کے دوران 17 افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گوادر(بلوچستان) میں کھلے سمندر میں مچھلی کا شکار کر نے والی لانچ کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا 18,000 لیٹر ایرانی پیٹرول برآمدر کیا گیا ہے جبکہ لانچ کو قبضے میں کر کے ایک شخص کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ گوادر سے 25 تارکین وطن جن میں 01 نائیجرین بھی شامل ہےجسے بروقت گرفتارکرلیا گیا ہے جبکہ گرفتار کئے گئے افراد غیر قانونی طور پر بیرون ملک سے پاکستان آنے کی کوشش کر رہے تھے۔

Advertisement

ترجمان کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے بعد تمام تارکین وطن کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ پکڑی جانے والی چھالیہ، ایرانی ڈیزل، لانچ اور گاڑیوں کی مالیت تقریباً10 کروڑ74لاکھ روپے ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version