Advertisement

پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئےکاوشیں جاری رکھے گا، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان افغان امن عمل سمیت خطے میں امن و استحکام کیلئے اپنی مخلصانہ کاوشیں جاری رکھے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ میں قومی سلامتی کے حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا،اجلاس کے دوران قومی سلامتی، علاقائی استحکام اور خطے کی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔

 وزیرخارجہ نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی اور شہری آبادیوں کو نشانہ بنانا، عالمی قوانین اور بنیادی انسانی حقوق کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، صدر سیکورٹی کونسل اور او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کو بھی بھارت کے ان مذموم عزائم سے آگاہ کر چکے ہیں۔

وزیرخارجہ نے یہ بھی کہا کہ بھارتی حکام کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے ہندوستان کی بوکھلاہٹ واضح ہو چکی ہے، بھارت اپنی ہندوتوا پالیسیوں کے سبب پورے خطے کے امن کو داؤ پر لگا رہا ہے عالمی برادری کو اس بھارتی رویے کا نوٹس لینا چاہیئے ۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت سرکار اپنی داخلی صورت حال سے، دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے، گھناؤنے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔

کشمیر اور فلسطین کے مسئلے پر ہم سب ایک ہیں ،وزیرخارجہ

 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے اس لئے پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے اپنی مخلصانہ کاوشیں جاری رکھے گا۔

اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور اعلی عسکری حکام نے اجلاس شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version