خیبر پختونخوا اسمبلی نے ضمنی بجٹ کی منظوری دیدی

خیبر پختونخوا اسمبلی نے ضمنی بجٹ کی منظوری دیدی ہے جس کے بعد اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی نے 55 ارب کے ضمنی بجٹ کی منظوری دی ہے جس کے بعد اسمبلی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔
اسمبلی میں ضمنی بجٹ میں جاری اخراجات کیلئے 29 ارب 42 کروڑ 34 لاکھ روپے منظور کئے گئے ہیں جبکہ ترقیاتی اخراجات کیلئے 26 ارب 55 کروڑ 34 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا اسمبلی میں وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی حد تک محکمہ خزانہ کی جانب سے فنڈز اجراء کا معاملہ درست کیا گیا کیونکہ محکموں کی جانب سے استعمال کے مطابق اجراء ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم جاری اخراجات کو کم کرتے ہوئے ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈز بڑھانا چاہتے ہیں اور 38 ارب77 کروڑ روپے اس سال قبائلی اضلاع کے ترقیاتی کاموں کےلیے جاری کیے گئے ہیں ،37.53 ارب خرچ کئے گئے ہیں۔
تیمیور سلیم نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت بینک آف خیبر میں مداخلت نہیں کرتی، ان کے اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز ہیں وہ فیصلہ کرتے ہیں اور جب ہمیں بینک آف خیبر سے اچھا منافع نہ ملے تو دیگر بینکوں میں پیسہ رکھا جاتا ہے اسی لئے بینک کو ہدایت کی گئی ہے کہ پانچ سالہ حکمت عملی بنائے تاکہ اس کی منظوری دی جاسکے۔
انہوں نے اسمبلی میں بتایا کہ جہاں اسکیم تکمیل کے قریب ہو اس کے لیے فنڈز جاری کئے جاتے ہیں تاکہ پیسہ ضائع نہ ہو ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

