Advertisement

کراچی : گلبرگ میں معصوم بچوں کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک

گلبرگ

کراچی کے علاقے گلبرگ میں سوتیلی ماں نے معصوم بچوں کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کیا، ننھے بچوں کو بھوکا اور برہنہ رکھ کر زنجیروں سے باندھ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلبرگ میں سوتیلی ماں نے اپنے ظالمانہ عمل سے مامتا کو شرما دیا، دو معصوم بچے اپنے ہی گھر میں قیدیوں سے بد تر حالت میں 5 ماہ تک ظلم سہتے رہے۔

علاقہ مکین اطلاع ملنے کے بعد گھر میں داخل ہوگئے تو سوتیلی ماں نے چھوٹے بچوں کو زنجیروں سے باندھ رکھا تھا علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ انھوں نے کافی کوششوں کے بعد گھر کا دروازہ کھلوایا۔

علاقہ مکینوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ سوتیلی والدہ کی جانب سے بچوں پر بدترین ظلم کیا جاتا رہا ، بچوں کی عمر چار سے دس سال کے درمیان ہے جبکہ بچوں کو کئی کئی روز تک کھانا بھی نہیں دیا جاتا۔

والدین کے مطابق بچے گھر سے باہر نکل کر گم ہوجانے کے خدشے کے پیش نظر بند کیا  جبکہ بچے گھر کے اندر بھی گندگی پھیلاتے تھے اس لئے انتہائی قدم اٹھایا۔

Advertisement

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کے والدین اپنے اقدام پر شرمندگی کا اظہار کررہے ہیں۔

پولیس حکام کا  مزید کہنا ہے کہ گلبرگ میں سوتیلی ماں کے تشدد کا شکار بچے اپنے ماموں کے پاس ہیں جبکہ بچوں کی سوتیلی ماں اور سگے والد سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version