Advertisement

این ڈی ایم اے نے کراچی کو وینٹیلیٹرز اور پورٹیبل ایکسرے فراہم کردیئے

وینٹیلیٹرز

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی  (این ڈی ایم اے )نے کراچی کو وینٹیلیٹرز  اور پورٹیبل ایکسرےفراہم کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق  نیشنل کمانڈ آپریشنل کمیٹی کی ہدایات پر این ڈی ایم اے نے کراچی کو وینٹیلیٹر  اور پورٹیبل ایکسرے فراہم کردیئے  ہیں۔

کراچی کو  فراہم کیے جانے والے سامان میں 26 وینٹیلیٹرز، 26 بی آئی پی اے پی اور اور 10 پورٹیبل ایکسرے شامل ہیں۔

لیاری جنرل اسپتال کو 14 وینٹیلیٹر ،15 بی آئی پی اے پی اور 2 ایکسرے فراہم کیے گئے ہیں۔ ڈاؤ  اوجھا کیمپس کو 6 وینٹیلیٹرز ، 11 بی آئی پی اے پی اور 2 ایکسرے فراہم کیے گئے ہیں جبکہ  سول اسپتال کو6 وینٹیلیٹر اور 2 ایکسرے مشین فراہم کی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ   لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد کو بھی 2 ایکسرے مشینیں فراہم کی گئی ہیں جبکہ چانڈکا میڈیکل اسپتال لاڑکانہ کو  بھی 2 ایکسرے مشینیں  فراہم  کی گئی ہیں۔

Advertisement

اس موقع پر ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر خادم حسین  کا کہنا تھا کہ  وفاقی حکومت کا شکر گزار ہیں کہ سول اسپتال کو وینٹیلیٹرز فراہم کیے گئے۔

یاد رہے کہ  این سی سی او نے 6 جون کو کراچی کو 52 وینٹیلیٹر اور 10 پورٹیبل ایکسرے مشین فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
Next Article
Exit mobile version