Advertisement

سابق آرمی چیف کا شہباز شریف کو فون

سابق آرمی چیف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کی جانب سے ٹیلی فون کیا گیا ہے۔

سابق آرمی چیف کی جانب سے شہباز شریف کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا جبکہ شہباز شریف نے نیک تمناؤں اور صحت کے لئے فکرمندی پر راحیل شریف کا شکریہ ادا کیا۔

شہباز شریف بھی کورونا کا شکار ہو گئے

واضح رہے کہ عوامی جمہوریہ چین کے قونصل جنرل لانگ دینگ بِن نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو خط لکھ کر علاج کی پیشکش کی۔

ذرائع کے مطابق عوامی جمہوریہ چین کے قونصل جنرل لانگ دینگ بِن نے شہباز شریف کے نام اپنے خط میں کہا ہے کہ کورونا سے آپ کے متاثر ہونے کی اطلاع پر بے حد دکھ ہے، آپ سے دلی ہمدردی ہے۔

Advertisement

خط میں لکھا ہے کہ آپ کو ہر طرح کی معاونت کی فراہمی کی پیشکش کرتے ہیں، دعا ہے کہ آپ جلد صحت یاب ہوں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل قائد خزب اختلاف میاں شہباز شریف کی کورونا وائرس کی رپورٹس مثبت آئی تھی جس کے متعلق تہمینہ درانی کی جانب سے ٹوئٹر پر بھی ایک پیغام جاری کیا گیا تھا۔

شہباز شریف کی اہلیہ بھی کورونا میں مبتلا

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری اپنے ایک پیغام میں تہمینہ درانی نے لکھا تھا کہ نیب عدالت میں پیشی کے دوران شہباز شریف کے گرد جان بوجھ کر ہجوم لگایا گیا جس کے باعث وہ کورونا میں مبتلا ہوگئے، نتیجتاً میرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا۔

مریم نواز شہباز شریف کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے پر پھٹ پڑیں

دوسری جانب امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کو آرام کرنے کا مشورہ دیا تھا اور کورونا  ٹیسٹ مثبت آنے، قرنطینہ اور علاج سے متعلق دریافت کیا تھا۔

Advertisement

ٹیلیفونک رابطے کے دوران امیر جماعت اسلامی نے شہباز شریف اور دیگر رہنماﺅں کیلئے جلد صحت یابی کی دعا کی اور کہا کہ قوم اجتماعی طور پر رجوع الی اللہ اور توبہ و استغفارکرے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کورونا وبا سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا، ہر فرد اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کو وبا سے بچانے کیلئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version