Advertisement

پی آئی اے کے بعد ایئربلیو نے بھی کرایہ میں کمی کردی

ایئربلیو

مسافروں کیلئے خوشخبری، پی آئی اے کے بعد ایئربلیو نے بھی کرایہ میں کمی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان ایئربلیو نے اپنے بیان میں کہا کہ ایئربلیو نے کرایہ میں کمی کا اعلان کردیا جس کے تحت کراچی اسلام آباد کا یک طرفہ کرایہ دس ہزار پانچ سو پچاس روپے مقرر کیا گیا ہے۔

ترجمان ایئربلیوکا کہنا ہے کہ کراچی اسلام آباد کا سامان بغیر دو طرفہ کرایہ پندرہ ہزار آٹھ سو اکیانوے روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ دو طرفہ کرایہ سامان سمیت اٹھارہ ہزار چار سو بائیس روپے مقرر کیا ہے۔

ترجمان ایئربلیو کا مزیس کہنا ہے کہ کراچی لاہور روٹ پر کرایہ کراچی اسلام آباد کی طرز پر چارج ہو گا۔

اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لئے اچھی خبر

Advertisement

 یاد رہے گزشتہ روز پی آئی اے نے اپنے اندرون ملک جانے والی تمام پروازوں کے کرائے میں کمی کا اعلان کردیا۔

ترجمان پی آئی اے نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پی آئی اے نے کراچی، لاہور، اسلام آباد اور دیگر شہروں کے لئے کرائے 12ہزار روپے مقرر کردیے اور اس میں ٹیکس بھی شامل ہے۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا تھا کہ اندرون ملک جانے والی پروازوں پر یکطرفہ کرایہ 12ہزار روپے ہوگا جبکہ کرایوں میں کمی کا اطلاق آج سے ہی ہوگا۔

ترجمان پی آئی اے نے یہ بھی کہا تھا کہ مسافروں کی سہولت کے لئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے اور اس حوالے سے تمام بکنگ آفسز میں احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
معاشرتی بگاڑ پھیلانے والے ٹک ٹاکرز اب ہوجائیں ہوشیار
سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے حکومت کا آئی ایم ایف سے رابطہ
Next Article
Exit mobile version