Advertisement

صدر مملکت اور بابر اعوان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کو ٹیلی فون کیا اوربجٹ اجلاس کے لئے پارلیمانی معاملات بہترین انداز میں چلانے پر مبارکباد دی ۔

ٹیلی فونک رابطے میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی شفاف ووٹنگ سسٹم پر زوردیا جبکہ گفتگو کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹنگ رائٹ کیلئے قانون سازی پر بھی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمانی معاملات شفاف انداز میں چلانے کے عمل کو سراہا جبکہ پارلیمنٹ کے سیشن سے صدر کے خطاب پر اظہار تشکر کی قرار داد پر بھی گفتگو کی گئی۔

 وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے دیرینہ مطالبے کو بہت جلد پورا کرنے جا رہے ہیں۔

Advertisement

انشاءاللہ کشمیر آزاد ہو گا، صدر مملکت

بابر اعوان نے یہ بھی کہا کہ متعلقہ وزارت اور اداروں سے مشاورت مکمل کر لی ہے, بہت جلد قانون سازی کے لئے پارلیمنٹ میں تجاویز پیش کریں گے۔

 وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے مزید کہا کہ آپ نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کے کاز کے لئے جدو جہد کی، بحثیت صدر آپ پارلیمنٹ کا حصہ ہیں۔

وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان سے رابطے میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی قیمتی اثاثہ ہیں, فیصلہ سازی میں شامل کیا جانا چاہئیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
کراچی چڑیا گھر کی مادہ ریچھ رانو کو اسلام آباد منتقل کرنے کی تیاریاں
پاکستان میزبانوں کی درخواست پر افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند
جہلم میں بااثر زمیندار کا حیوانیت بھرا ظلم، گائے کی ٹانگ کاٹ دی
چین کا پاکستانی خلا بازوں کو تربیت دینے کا باضابطہ اعلان
کراچی، گھر کی چھت توڑ کر سریا نکالنے والا باپ ملبے تلے دب کر جاں بحق، بیٹا زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version