سندھ ایک رول ماڈل صوبہ بن گیا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے مؤثر اقدامات کر کے سندھ ایک رول ماڈل صوبہ بن گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی ملاقات ہوئی ہے جس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعلی سندھ نے صوبائی بجٹ کے اہم نکات کے حوالے سے آگاہ کیا ہے۔
ملاقات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعلی سندھ کی جانب سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ بجٹ میں کورونا وائرس، ٹِڈی دَل اور غربت میں کمی کو ترجیح دی گئی ہے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اپنے بجٹ میں شعبہ صحت کیلئے نمایاں رقم مختص کر کے سندھ دوسرے صوبوں اور وفاق کیلئے ایک مثال بن گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

