Advertisement

صدر مملکت کی اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی مذمت

عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  نے کراچی سٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کے حملے کی  شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  نے کراچی سٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کے حملے کی  شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے  کہا کہ دہشت گردی پر قابو اور اسے جڑ سے اکھاڑنے میں سکیورٹی فورسز کا کردار قابل تحسین ہے۔

صدر مملکت نے  اپنی جان پر کھیل کر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے والے سکیورٹی گارڈز کو خراج عقیدت پیش کیا۔

عارف علوی نے کہا کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔ پاکستان دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پر عزم ہے۔

واضح رہے کہ آج صبح  پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت  7 افراد شہید ہوگئے جبکہ  فورسز کی جوابی کارروائی میں چاروں دہشتگرد مارے گئے۔

Advertisement

پولیس کے مطابق صبح 10 بجے کے قریب 4 دہشتگردوں نے اسٹاک ایکسچینج کے گیٹ پر پہلے دستی بم حملہ کیا اور پھر اندھا دھند فائرنگ  شروع کردی تھی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
شمالی وزیرستان؛ میر علی میں خودکش حملہ ناکام، 6 خوارجی جہنم واصل
لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، 8 خوارجی جہنم واصل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version