Advertisement

بلوچستان ملک میں سب سے پہلے ٹیکس اصلاحات لارہا ہے، جام کمال

وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ بلوچستان ملک میں سب سے پہلے ٹیکس اصلاحات لارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ بلوچستان ملک میں سب سے پہلے ٹیکس اصلاحات لارہا ہے  اور ریکوڈک جیسے منصوبے کو چلانے کے منصوبہ بندی کررہے ہیں جس میں 90 فیصد حصہ دار ہوں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں تمام شعبوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی کوشش کی ہے، گذشتہ سال کے اکثر منصوبے مکمل کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2 ہزار کلو میٹر کے نئے چھوٹے، درمیانی اور بڑے روڈ نئے بجٹ میں بنائیں گے جبکہ صوبے کے تمام گرلز انٹر کالجز کو ڈگری کا درجہ دے دیا گیا ہے اور ہر ضلع میں کیڈٹ کالج یا ریزیڈنشنل کالج بنائے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روزگار پیداکرنے کے لئے اقدامات بھی کئے جائیں گے ۔

Advertisement

جام کمال نے کہا ہے  کہ بلوچستان میں ریونیو بڑھانے کے لئے نیا ٹیکسیشن سسٹم متعارف کرائیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ترقیاتی عمل میں اپوزیشن کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں جبکہ بجٹ میں بھی ہر پہلو کو مدنظر رکھا گیا ہے کیونکہ بنیادی ڈھانچہ ہو تعلیم ہو صحت ہو یا معاشی اصلاحات ریونیو کا ہدف ہو سب کو پورا کیا جائے گا۔

گزشتہ سال بھی جو اہداف مقرر کئے تھے اس میں کامیاب ہوئے اس سال صحت عامہ حکومت کی ترجیح ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سر فہرست
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں؛ 18 دہشتگرد ہلاک
کرم میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
ضرورت پڑی تو افغانستان کے اندر جا کر بھرپور جواب دیں گے، خواجہ آصف
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version