پیپلز پارٹی رہنما شہلا رضا بھی کورونا وائرس کا شکار

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما و صوبائی وزیر برائے ترقی نسواں شہلا رضا بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں شہلا رضا نے اپنی کورونا وائرس کی رپورٹ شیئر کرتے ہوئے دعا کی درخواست کی ہے۔
صوبائی وزیر برائے ترقی نسواں نے کہا کہ اہل خانہ کی رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی ہے ان کے لیے بھی دعا کی درخواست ہے۔
شہلا رضا نے کہا کہ علامات ظاہر نہ ہونے پر فی الحال گھر پر ہی ہوں ۔
Advertisementمیرے لیے دعا کی درخواست۔۔۔۔باقی گھر والوں کی رپورٹ کا انتظار سب کے لیے دعا کی درخواست۔۔ pic.twitter.com/kcN76TG5Rf
— Syeda Shehla Raza (@SyedaShehlaRaza) June 15, 2020
یادرہے کہ اس سے قبل سعید غنی اور مرتضیٰ وہاب سمیت پیپلز پارٹی کے کئی رہنما بھی کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ سندھ اسمبلی کے 26 اراکین کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔
اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کے رہنما و صوبائی وزیر برائے کچی آبادی مرتضیٰ بلوچ کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

