Advertisement

پیٹرولیم کمپنیاں جیت گئیں مسٹر بحران خان ہار گئے، اسماعیل راہو

صوبائی وزیر برائے زراعت اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ پیٹرولیم کمپنیاں جیت گئیں مسٹر بحران خان ہار گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا اور کہا ہے کہ پیٹرولیم کمپنیاں جیت گئیں مسٹر بحران خان ہار گئے۔

صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے سوال کیا ہے کہ جب پیٹرول مصنوعات کی قیمتیں عالمی منڈی میں نہیں بڑھیں تو پھر یہاں کیوں اضافہ کیا گیا ہے؟ کیا تیل کمپنیاں ریاست سے بھی طاقتور ہیں جو ان کے کہنے پر پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے؟

عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری

Advertisement

حکومت نے ایک اور معاشی بم عوام پر گرا دیا ، احسن اقبال

اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ حکومت نے پیٹرول 25 روپے58 پیسے فی لیٹرمہنگا کر کے مہنگائی کے ستائے عوام پر پیٹرو ل بم گرادیا ہے، آخر حکومت پر ایسی کیا مصیبت آ پڑی تھی کہ مہینہ پورا ہونے کا انتظار بھی نہ کیا گیا ؟۔

حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ وفاق نے بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے بجائے عوام کو ہی لوٹنا شروع کردیا ہے۔

‏ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پہاڑ جتنا اضافہ قابل مذمت ہے لیکن تبدیلی کے خواب دیکھنے والوں کو جعلی تبدیلی کا مزا تو آ رہا ہوگا۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا فیصلہ واپس لیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version