Advertisement

ہم کورونا کو برآمد کررہے ہیں، خواجہ آصف

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اب ہم کورونا کو برآمد کر رہے ہیں، ہم حقیقت سے آنکھیں نہیں چرا سکتے، یہ کورونا ہے زکام نہیں ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے اپنے وزیر کہتے ہیں کہ تبدیلی نہیں آئی، یہ حکومت تباہی کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی تقریر میں تاریخ پر جو لیکچر دیا اس کی تصحیح ضروری ہے، مغلیہ دور کی تاریخ انہوں نے غلط بیان کی، پارلیمنٹ کو ان پڑھ نہ سمجھیں ان کو معلوم ہے بھاشن اپنی جماعت کودیں ہمیں معلوم ہے، وزیر اعظم نے جو اعداوشمار بتائے کیا وہ ان کو کنٹینر پر یاد نہیں تھے، وزیراعظم کی تقریر فرمائشی تقریر تھی۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کا ایک دوست ہے بچپن کا اس کو انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین اور مجھ میں سے ایک ہی نا اہل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اسامہ بن لادن کو شہید کہا ہے جبکہ اسامہ بن لادن دنیا میں دہشت گردی لے کر آیا تھا۔

Advertisement

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں عمران خان سب سے کم قومی اسمبلی میں آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا سے پہلے 5 لاکھ لوگ بے روزگار تھے، اب بے روزگار لوگوں کی تعداد کروڑ سے اوپر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سہ ملکی سیریز کیلئے زمبابوے کی ٹیم پہنچ گئی
پی سی بی نے ون ڈے سیریز اور سہ ملکی ٹورنامنٹ کا نظرثانی شدہ شیڈول جاری کردیا
27ویں آئینی ترمیم کا نیا مسودہ آج سینیٹ میں پیش کیا جائے گا
ایوان نے آج یکجہتی اور اتحاد کا مظاہرہ کیا؛ وزیر اعظم ارکان پارلیمنٹ کے شکر گزار
قومی اسمبلی نے 27 ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور کرلی
قوم کے معماروں پر کوئی آنچ نہ آئے؛ فیلڈ مارشل کی کیڈٹ کالج وانا آپریشن کے دوران ہدایت
Next Article
Exit mobile version