Advertisement

ادویات کے شعبہ میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، صدرمملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کو ادویات کے شعبہ بالخصوص متعدی امراض کے خلاف تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کی چین کی لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے طبی ماہرین کے دس رکنی وفد سے گفتگو ہوئی ہے جس میں انہوں نے صدر کو چین کے طبی ماہرین کی جانب سے وباءسے نمٹنے کے لئے حکمت عملی کے بارے میں جامع پریزنٹیشن دی ہے۔

چینی وفد کے گفتگو کے دوران ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے کورونا جیسے وبائی امراض سے موثر انداز میں نمٹنے کیلئے علاقائی اور عالمی سطح پر مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

صدر کا کہنا تھا کہ چین کی میڈیکل ٹیم کے دورہ پاکستان سے دونوں دوست ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی جبکہ دوسری جانب صدر کے طرف سے پاکستان کے طبی ماہرین کی مدد کے لئے عطیات اور میڈیکل ٹیم بھیجنے پرچین کے عوام اور قیادت سے اظہار تشکر کا اظہار کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ چین کی طبی ماہرین کی ٹیم اپریل 2020 کے آخری ہفتہ سے پاکستان میں ہے اور یہ طبی ٹیم کورونا سے متعلق اپنے تجربات سے پاکستانی ڈاکٹروں کو آگاہ کر رہی ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version