Advertisement

پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد تک کمی

پی آئی اے

ملک بھر میں کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کی روک تھام کے سلسلے میں ملک میں معیشت کا پہیہ جام ہوگیا جس کے باعث پاکستان اس وقت مالک مشکلات کا شکار ہےاسی لئے پی آئی اے کے افسران کی تنخواہوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پی آئی اے نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملازمین کی تنخواہ میں کمی کا فیصلہ مالی مشکلات کے باعث کیا گیا ہے جبکہ ایک لاکھ روپے سے کم تنخواہ والے ملازمین کی تنخواہوں میں کمی نہیں کی۔

 ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ ایک سے دولاکھ روپے تنخواہ والے ملازمیں کی تنخواہ میں 10 فیصد کمی کی گئی جبکہ دولاکھ سے 3 لاکھ تک تنخواہ پر 15 فیصد کمی کی گئی ہے۔

 ترجمان پی آئی اے نے یہ بھی کہا کہ 3لاکھ سے  5 لاکھ تک والے ملازمین پر کی تنخواہ میں 15 فیصد کمی کردی گئی جبکہ 5لاکھ روپے اور اسے زاید تنخواہ والے ملازمین کی تنخواہ میں 25 فیصد کمی کردی گئی۔

ترجمان پی آئی اے نے مزید کہا کہ مالی مشکلات پر قابو پانے کے لیے ملازمین کی تنخواہوں میں کمی کا فیصلہ کیا کیونکہ کورونا کے باعث دنیا بھر کی ایرلائنز شدید مالی بحران کا شکار ہیں جبکہ مالی مشکلات کے باعث غیرملکی ایرلائنز نے ملازمین کو نوکریوں سے برطرف بھی کیا ہے ۔

Advertisement

یاد رہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے پی آئی اے کا فلائٹ آپریش معطل ہے اور سول ایوی ایشن نے ملازمین کی ڈیوٹی کے اوقات کار تبدیل کر دیے ہیں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہیڈکوارٹرز، جنرل ڈیوٹی والے ملازمین 6گھنٹے کام کریں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سی اےاے ملازمین صبح 10سے شام 4 بجےتک ڈیوٹی انجام دیں گے، جمعہ کوصبح 10بجےتا دوپہر ایک بجے تک ڈیوٹی ہوگی۔

پی آئی اے کے افسران کی تنخواہوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان

واضح رہے کہ ملک میں آج اب تک کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 1688 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 80463 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک سندھ میں 526 اور پنجاب میں کورونا سے 570 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 490 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 49، اسلام آباد 34 ، گلگت بلتستان میں 12 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 7 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version