Advertisement

وزیراعلی سندھ کا بلدیاتی اداروں میں جعلی بھرتیوں کی تحقیقات کا حکم

بلدیاتی اداروں

سندھ بھر کے بلدیاتی اداروں میں جعلی بھرتیوں کا معاملے پر وزیراعلی سندھ کے حکم پر صوبے بھرمیں تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبے بھر بلدیاتی اداروں میں جعلی بھرتیوں کی تحقیقات کے لیے اعلی سطح کی ٹیم مقرر کردی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق افسران کو ڈویزنل سطح پر جعلی بھرتیوں کی تحقیقات کا ٹاسک دیا گیا ہے جبکہ تحقیقاتی ٹیم میں محکمہ بلدیاتی کے اسپیشل سیکریٹری، دو ایڈیشنل سیکریٹری، سیکریٹری بورڈ اور ڈاریکٹرز شامل کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ جعلی بھرتیوں سے متعلق اینٹی کرپشن الگ تحقیقات کر رہا ہے جبکہ جعلی بھرتیوں اور ٹرانسفر پوسٹنگز اسکینڈل میں سانگھڑ کے ڈپٹی ڈاریکٹر نورالدین ثنائی سمیت یونین کونسل سیکریٹریز کو معطل کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ سانگھڑ میں جعلی بھرتیوں اور ٹرانسفر کا معاملہ سیکشن افسر شمشاد چانڈیو نے اٹھایا تھا جنہیں اب صوبے سندھ میں جعلی بھرتیوں کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں آج ملاقات، فیلڈ مارشل کی شرکت بھی متوقع
وزیراعظم سے بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
شہرقائد میں آج موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا
امریکی بحری جہاز دو روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا
سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، پیپلز پارٹی کا پلڑا بھاری، 16 نشستیں جیت لیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version