Advertisement

چوہدری شجاعت نے سچ کا صرف ایک حصہ بتایا ہے، جے یو آئی ایف

جے یو آئی ایف کے رہنما نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت نے سچ کا ایک حصہ بتایا ہے وہ آدھی بات کرنے کے بجائے پورا سچ بتائیں۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی ایف کی جانب سے چوہدری شجاعت کے بیان پر ردعمل دیا گیا ہے۔

جے یو آئی کے حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت آدھی بات کرکے ہمیں لب کشائی پر مجبور نہ کریں اور جے یو آئی سے مذاکرات کی جو امانت چوہدری برادران کے پاس ہے وہ اس سے قوم کو آگاہ کریں۔

چوہدری شجاعت کے مولانا فضل الرحمان کےدھرنے سےمتعلق انکشافات

انہوں نے کہا ہے کہ ہماری امانت کی کیا پوزیشن ہے چوہدری برادران بتائیں کیوں کہ کی اپنی امانتیں خطرے میں نظر آرہی ہیں۔

Advertisement

چوہدری برادران کو ہمارے پاس بھیجنے والے کوئی اور تھے کیوں کہ حکومتی کمیٹی پرویز خٹک کی سرپرستی میں بنائی گئی تھی اور چوہدری برادران سے مذاکرات کے بعد ہی اپوزیشن کے رہنما جو پہلے ہی نیم دلی سے ہمارے ساتھ تھے مزید فاصلہ کرگئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چوہدری شجاعت حسین نے اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان جب دھرنے کیلئے اسلام آباد آئے توکچھ لوگ دھرنے پر دھاوا بولنے کے حامی تھے۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان سے کوئی بات کرنے کو تیار نہیں تھا، سب ایک دوسرے سے کہہ رہے تھے کہ آپ بات کریں۔ انہوں

 انہوں نے بتایا چودھری پرویزالٰہی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کےممبر نہیں تھے لیکن ان سے کہا گیا کہ وہ عمران خان سے بات کریں۔ جس کے بعد چودھری پرویزالٰہی نے عمران خان سے ملاقات کی  اورانہیں  مشورہ دیا۔

 چوہدری پرویزالہی نےکہاکہ اگر مار کٹائی شروع ہوگئی،کوئی آدمی مر گیا توالزام لینے پر کوئی تیار نہیں ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
ہم امن کیلئےصدر ٹرمپ کے منفرد کردار کی تعریف کرتے رہیں گے، وزیرِاعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version