Advertisement

حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت سے پیش آیا، وزیر ریلوے

وزیر ریلوے

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا گذشتہ  روز ہونے والے حادثے پر کہنا ہے کہ پھاٹک بند تھا حادثہ ڈرائیور کی غفلت سے پیش آیا۔

ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں اہم میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے  وزیر ریلوے شیخ رشید احمد  کا کہنا تھا کہ ریلوے پھاٹک بند تھا بس ڈرائیورنے سائیڈ سے گاڑی نکالنے کی کوشش کی، جس سے قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔

وفاقی وزیر ریلوے  کا کہنا تھا کہ دس سال بعد ریلوے انقلاب میں داخل ہونے جا رہی ہے۔ رواں سال ریلوے کی ترقی کا سال ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ   1875 کلومیٹر کو ٹریک کی فزیبیلٹی سمیت کام مکمل ہو گیاہے۔ ایک ٹرین ایم ایل ون سے کم کرکے ایم ایل ٹو پر چلائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  اس مہینے ایم ایل ون کی ایکنک اجلاس میں منظوری ہو جائے گی۔ ایم ایل ون میں اوپن میرٹ کے ذریعے ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا جس میں کوئی بلڈ کوٹہ نہیں ہوگا۔

Advertisement

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ  صحافیوں کے رعایتی ٹکٹ اور بزرگوں کے لیے رعایت بھی بحال کردی ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ  ماضی میں انجنوں اور ویگنوں میں کمیشن کھایا گیا۔ کرپشن کے تمام کیسز نیب میں دے رہا ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version