Advertisement

عام آدمی کو سستا اور فوری انصاف دینے کی ضرورت ہے، صدر مملکت

صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ عام آدمی کو دہلیز پر فوری اور سستا انصاف فراہم کرنے کی ضرورت ہے ان کا کہنا تھا کہ وفاقی محتسب انتظامی نا انصافیوں کے خلاف لوگوں کی مدد کے لئے کوششیں جاری رکھے گا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وفاقی محتسب سید طاہر شہباز نے ایوان صدر میں ملاقات کی اس موقع پر ڈاکٹر عارف علوی نے عام آدمی کو دہلیز پر فوری اور سستا انصاف فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی محتسب انتظامی ناانصافیوں کے خلاف لوگوں کی مدد کے لئے کوششیں جاری رکھے گا۔

قبل ازیں صدر مملکت کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی محتسب نے کہا کہ 2019ء کے دوران 75 ہزار سے زائد کیسز نمٹائے گئے جن میں سے 97 فیصد فیصلوں پر عمل درآمد کیا گیا۔

وفاقی محتسب میں 1039 کیسز میں نظر ثانی کی اپیلیں دائر کی گئی جبکہ317 کیسز میں صدر پاکستان کو اپیلیں دائر کی گئی جو کہ مجموعی کیسز کا 0.4 فیصد بنتی ہیں، صدر مملکت نے وفاقی محتسب کے 90 فیصد فیصلوں کو برقرار رکھا۔

Advertisement

انہوں نے صدر مملکت کو بتایا کہ2019ء کو آگاہی کے سال کے طور پر منایا گیا الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے جامع آگاہی مہم چلائی گئی۔

وفاقی محتسب کے دس علاقائی دفاتر کے افسران نے آؤٹ ریچ کمپلینٹ ریزولیشن پروگرام کے تحت 72 اضلاع اور تحصیلوں کے 370 دورے کئے۔

وفاقی محتسب نے مطلع کیا کہ وفاقی محتسب نے کیسز کے60 دنوں میں فیصلے کئے ، نظر ثانی اپیلوں کے 45 دن میں فیصلے کئے گئے، جنوری2020ء سے جون2020ء تک47 ہزار سے زائد کیسز رجسٹرڈ کئے گئے ہیں جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں38 فیصد زیادہ ہیں۔

کورونا وباء کے دوران 60فیصد کیسزکی رجسٹریشن آن لائن سسٹم کے ذریعے کی گئی جبکہ سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق جیلوں میں قیدیوں کی حالت زار میں بہتری کیلئے کوششیں کی گئی، تمام جیلوں میں ذہنی امراض کے قیدیوں کو الگ کر دیا گیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی محتسب کی کارکردگی کی تعریف کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version