Advertisement

ٹائیگر فورس مستقبل میں ملک کا قیمتی اثاثہ بننے جا رہی ہے، وزیراعظم

ٹائیگر فورس

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ٹائیگر فورس مستقبل میں ملک کا قیمتی اثاثہ بننے جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار کی ملاقات ہوئی جس میں ٹائیگر فورس کیلئے بنائی گئی ایپلیکیشن کے اجراء پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے ملک بھر میں ایپلیکیشن کے اجراء کی منظوری دے دی جبکہ ٹائیگر فورس کے ساتھ متحرک ارکان اسمبلی کی رپورٹ بھی طلب کرلیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بتایا جائے کس رکن اسمبلی نے ٹائیگر فورس کو متحرک کرنے میں کتنا کردار ادا کیا، عوامی نمائندوں کی جانب سے نوجوان رضا کاروں کی سرپرستی ضروری ہے۔

ملاقات میں معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم نے ٹائیگر فورس کی خدمات کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،ٹائیگر فورس کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو استعمال میں لانے کا فیصلہ کیا گیا یے۔

Advertisement

اسمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں، وزیراعظم

عثمان ڈار نے یہ بھی کہا کہ ٹائیگر فورس کو ضلع,تحصیل, یونین کونسل اور وارڈ کی سطح پر مانیٹر کیا جا سکے گا جبکہ ایپلیکیشن کے ذریعے سمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کروانے میں بھی آسانی ہوگی۔

معاون خصوصی عثمان ڈار نے مزید کہا کہ کورونا سے متاثرہ ہاٹ اسپاٹ کی فوری نشاندہی بھی ممکن ہوگی جبکہ ٹائیگر فورس کی ٹیمیں بنا کر کپتان اور وائس کپتان بھی نامزد کئے جائیں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس  ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ  کے اجلاس میں  ملکی سیاسی اور  معاشی صورتحال پر غور کیا گیا۔ کابینہ کے ارکان نے بجٹ کی منظوری پر وزیر اعظم کو مبارکبادپیش کی۔

اجلاس میں وزیراعظم کو یورپی یونین کی جانب سے پی آئی اے پر پابندی پر بریفنگ  دی گئی۔کابینہ کو کورونا وائرس کی تازہ صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی جس میں این سی او سی کے اعدادو شمار سے آگاہ کیا گیا۔

Advertisement

کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا کہ  اسمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں، عوام میں آگاہی سب سے اہم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
کراچی چڑیا گھر کی مادہ ریچھ رانو کو اسلام آباد منتقل کرنے کی تیاریاں
پاکستان میزبانوں کی درخواست پر افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند
جہلم میں بااثر زمیندار کا حیوانیت بھرا ظلم، گائے کی ٹانگ کاٹ دی
چین کا پاکستانی خلا بازوں کو تربیت دینے کا باضابطہ اعلان
کراچی، گھر کی چھت توڑ کر سریا نکالنے والا باپ ملبے تلے دب کر جاں بحق، بیٹا زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version