Advertisement

تمباکو نوشی کرنے والے پائلٹس کا لائسنس معطل کیا جاسکتا ہے، سی اے اے

جہازوں میں سگریٹ نوشی کر نے والے پائلٹس ہو جائیں ہوشیار، سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے)   نے سگریٹ نوشی  کے خلاف بڑے اقدام کا فیصلہ کرلیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے)   کے ڈائیریکٹر فلائٹ اسٹینڈرڈ نے  نئے احکامات جاری کر دئیے۔

جاری کردہ احکامات کے مطابق  دوران پرواز کاک پٹ میں سگریٹ نوشی کر نے والے کپتان اور فرسٹ آفیسر کے لائسنس معطل  کیے جاسکتے ہیں۔

سی اے سے حکام کا کہنا ہے کہ   پائلٹس کی جانب سے دوران پرواز تمباکو نوشی قوانین کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں ۔ دوران پراوز کپتان کاکپٹ میں تمباکو نوشی کی شکایات ملی ہیں۔

سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ  طیارے میں سگریٹ یا الیکٹرانک سگریٹ کی ممانعت ہے۔  تمباکو نوشی کرنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جاسکتی ہے۔

Advertisement

 سی اے اے حکام کا  مزید کہنا ہے کہ تمباکونوشی کی شکایت کپتان، فرسٹ آفیسرایک دوسرے کے خلاف کر سکتے ہیں۔  کیبن کریو اور گراؤنڈ اسٹاف بھی تمباکو نوشی سے متعلق شکایات درج کراسکتا ہے۔

سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ  تمباکو نوشی کے مرتکب کاک پٹ کریو کو گراؤنڈ کرنے کے علاوہ جرمانہ بھی کیا  جائے گا اور  پائلٹس کے لائسنس بھی معطل کیے جاسکتے ہیں ۔

تمباکو نوشی کی شکایت درج کرانے والے کے خلاف کسی قسم کی انتقامی کارروائی نہیں کی جاسکے گی ۔مسافر بھی اگر پائلٹ کو سگریٹ نوشی کرتے دیکھ لے تو اس کی شکایت پر بھی کارروائی ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version