Advertisement

پائلٹوں کے مشتبہ لائسنس کا معاملہ، یورپی یونین نے اجلاس طلب کرلیا

پاکستان میں پائلٹوں کے مشتبہ لائسنس کے معالے پر یورپی یونین ایئر سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اجلاس ٹیلی کانفرنس کے ذریعے کل 9 جولائی کو ہوگا۔

 پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ریگولیٹری، ڈائریکٹر ایئر وردی نیس اور ڈائریکٹر فلائٹ اسٹیندرڈ نے ٹیلی کانفرنس میں شرکت کی یقین دہانی کرادی ہے۔

برسلز میں منعقد ٹیلی فونک میٹنگ کی سربراہی یورپی یونین ایئر سیفٹی ریگولیشن کے فلپ کورنیلس کریں گے جبکہ ٹیلی کانفرنس اجلاس کل 9 جولائی کو پاکستانی وقت دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

ٹیلی فونک میٹنگ میں یورپی یونین ایئر سیفٹی ریگولیشن نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پائلٹوں اور انجینئرز  لائسنس معاملے پر بات ہوگی جس پر ڈی جی سی اے اے مشکوک لائسنس معاملے پر وضاحت دینگے۔

Advertisement

اجلاس کے ایجنڈے میں سول ایوی ایشن کی جانب سے لائسنس کے اجرائ کا طریقہ کار پر بھی وضاحت مانگی گئی ہے۔

یورپی سیفٹی ایجنسی نے 21 جولائی تک جاری ہونے والے سول ایوی ایشن اتھارٹی  کے لائسنس کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستانی پائلٹوں کے مشکوک لائسنس کا اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد یورپی یونین نے پہلے ہی 6 ماہ کی پروازوں کی بندش کر رکھی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version