ٹرانسپورٹ کی بندش کے خلاف سپر ہائی وے پراحتجاج ختم

بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کی بندش کے خلاف سپر ہائی وے پر احتجاج ختم کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پونے گھنٹے سپرہائی وے بلاک کرنے کے بعد پولیس سے مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کرکےٹریفک بحال کردی گئی۔
اس موقع پر فکس اٹ کے بانی اور پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عالم گیر خان نے صوبائی حکومت سے بین الصوبائی ٹرانپورٹ بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے تمام شعبوں کو کھول دیا گیا ہے تاہم صوبائی حکومت بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کو بند کرکے لوگوں کی مشکلات بڑھا رہی ہے۔
پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عالم گیر خان نے مزید کہا کہ تمام ٹرانسپورٹرز کو ایس او پیز کے ساتھ ٹرانسپورٹس کھولنے کی اجازت دی جائے، حکومت فوری طور پر اس حوالے سے فیصلہ کرنے بصور دیگر وزیر اعلیٰ ہاوس پر دھرنا دیا جائے گا۔
انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کی اجازت مل گئی
یاد رہے بین الصوبارئی ٹرانسپورٹرز کی بندش کے خلاف ٹرانسپورٹرز نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دے کر سپر ہائی وے بلاک کردی تھی جس کے باعث سپر ہائی وے سے شہر کی جانب آنے والا ٹریفک کی روانی معطل رہی اوراحتجاج کے باعث پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News