Advertisement

مقبوضہ کشمیر میں صرف کورونا نہیں بلکہ بھارتی فوج بھی ہے، مشعال ملک

مشعال ملک

کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ  مقبوضہ کشمیر میں صرف کورونا نہیں بلکہ بھارتی فوج بھی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں  نواسے کے سامنے نانا کو گولی مارنے کے واقعے پر مشعال ملک نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں کہا کہ کیا آپ تصور کرسکتے ہیں کہ اس واقعے کا بچے پر کیا اثر پڑے گا؟

مشعال ملک نے کہا کہ  اس واقعے نے ایک بچے سے اس کا خوبصورت بچپن چھین لیا ہے اور  یہ مقبوضہ کشمیر میں ہر بچے کی کہانی ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ  کیا کشمیریوں کی زندگی کی کوئی اہمیت نہیں ہے؟کیا ہمارے بچوں کو خوبصورت بچپن دیکھنےکی اجازت نہیں ہے؟

مشعال ملک نے کہا کہ  پوری دنیا میں مہلک وائرس کی وجہ سے لوگ مر رہے ہیں لیکن مقبوضہ کشمیر میں صرف کورونا وائرس نہیں بلکہ بھارتی فوج بھی ہے جس کی بربریت ایک نئی سطح پر پہنچ چکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version