Advertisement

پاکستان اورچین افغان امن عمل کیلئے تعاون کررہے ہیں، خسرو بختیار

خسرو بختیار

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ  پاکستان اورچین افغان امن عمل  کے لیے تعاون کررہے ہیں۔

چین کی جانب سے کورونا وائرس  کے حوالے سے پاکستان،چین،افغانستان اور نیپال کے وزرائے خارجہ کی ویڈیو کانفرنس منعقد کی گئی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی   کی درخواست پر ان کی جگہ وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور خسرو بختیارنے کانفرنس میں شرکت کی۔

اس موقع پر خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ کورونا سے نمٹنےکے لیے چین کے تعاون پرشکرگزارہیں۔ پاکستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے ہیں۔گوادرپورٹ سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا آغاز ہوچکا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے ورچوئل کانفرنس  کے لیے ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں کہا کہ  میں اپنی مصروفیات کے سبب اس اہم چار ملکی کانفرنس میں شرکت نہیں کر پایا ۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی جگہ وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور خسرو بختیار کو اس کانفرنس میں شرکت کی درخواست کی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  میں چینی قیادت کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے کورونا وائرس جیسے اہم موضوع پر چار ملکی کانفرنس کا انعقاد کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version