ضیاء الرحمان کی تقرری ، وفاق نے سندھ حکومت کو دی گئی خدمات واپس لے لیں

مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کی تقرری کے معاملے پر وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کو دی گئی خدمات واپس لے لیں۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس میں ضیاالرحمان کو خیبرپختونخوا حکومت کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے ضیا الرحمان کی خدمات حکومت سندھ کے حوالے کی تھیں۔
یاد رہے اس سے قبل سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کو تاحکم ثانی کراچی میں ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی تعینات کردیا گیا ہے۔
ایم کیو ایم کا ضیا الرحمان کی تعیناتی کو فوری منسوخ کرنے کا مطالبہ
ضیاء الرحمان کا تعلق پرووینشل منیجمنٹ سروس خیبر پختونخوا سے ہے، انہیں فرحان غنی کی جگہ ڈی سی سینٹرل تعینات کیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا میں خدمات سرانجام دینے والے ضیاالرحمان کے سندھ تبادلے پر تحریک انصاف کو شدید تحفظات تھے اور پارٹی رہنما حلیم عادل شیخ نے معاملے پر عدالت جانے کا اشارہ دیا تھا۔
واضح رہے فضل الرحمن کے بھائی ن لیگی دور میں ڈپٹی کمشنر خوشاب بھی تعینات رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

