Advertisement

ترقیاتی منصوبوں سے تیز رفتار سماجی و معاشی ترقی ہو گی، عاصم سلیم باجوہ

ترقیاتی منصوبوں

چئیرمین سی پیک اتھارٹی جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں سے گوادر سمیت جنوبی بلوچستان میں تیز رفتار سماجی و معاشی ترقی ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اطلاعات اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل ڈویلپمنٹ کونسل اجلاس میں اہم فیصلے کیئے گئے۔

Advertisement

اپنے پیغام میں عاصم سلیم باجوہ نے یہ بھی کہا کہ جنوبی بلوچستان میں فاسٹ ٹریک پر ترقیاتی منصوبوں کے اہم فیصلے گوادر سمیت جنوبی بلوچستان میں تیز رفتار سماجی و معاشی ترقی ہو گی۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل ڈویلپمنٹ کونسل اجلاس میں آرمی چیف، وفاقی کابینہ، وزیراعلی بلوچستان و ڈی جی آئی ایس آئی شریک ہوئے۔

واضح رہے اس سے قبل وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی ترقیاتی کونسل کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا جس میں قومی ترقیاتی ایجنڈہ خصوصاً بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں  کا جائزہ لیا گیا۔

گوادر کی ترقی بلوچستان کی قسمت بدل دے گی، وزیراعظم

اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سی پیک  منصوبوں سے استفادے کیلئے بلوچستان میں روڈ نیٹ ورک اور انفراسٹرکچر کی ترقی ضروری ہے۔

Advertisement

 وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانا اور سماجی و اقتصادی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے کیونکہ ماضی میں بلوچستان  کو مالی وسائل تو فراہم کیے گئے لیکن انکےمناسب  استعمال کو یکسر نظر انداز کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کامزید کہنا تھا کہ گوادر کی ترقی نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے علاقے کی قسمت بدل دے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
کراچی، ٹائروں کے گودام میں خوفناک آتشزدگی، 19 گھنٹوں سے ریسکیو آپریشن جاری
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version