Advertisement

ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی، بھارتی سفارت کار طلب

دفتر خارجہ

ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزی پر پاکستان میں بھارتی سینیئر سفارتکار کو ایک بار پھر دفترخارجہ طلب کرلیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی قابض افواج کی طرف سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں پر سخت احتجاج کیا گیا ہے کیونکہ بھارتی قابض افواج کی طرف سے 20 جولائی کو جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی۔

 ترجمان کا کہنا ہے کہ بگسر سیکٹر پر بھارتی فائرنگ سے 20 سالہ معین اختر ولد محمد اختر شدید زخمی ہوا تھا۔

ڈاکٹر عائشہ فاروقی نے بتایا کہ بھارتی فورسز لائن آف کنٹرول، ورکنگ باؤنڈری پر مسلسل نہتی شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں جبکہ رواں برس بھارت نے  1732 بار جنگ بندی کی خلاف ورزیاں بھی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ  رواں برس بھارتی اشتعال انگیزیوں میں 14 معصوم شہری شہید اور 134 زخمی ہوئے۔

Advertisement

ترجمان نے واضح کیا ہے کہ بھارت کا معصوم شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت ہے اور بھارت کی اشتعال انگزیزی خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے لیکن بھارت ان حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا ہے اس لئے بھارت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت 2003ء کے فائر بندی انتظام کی پاسداری کرے کیونکہ نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین، اقدار کے منافی ہے اورر اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کو ایل او سی پر کام کرنے دیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
Next Article
Exit mobile version