Advertisement

چیف جسٹس کا ملک میں 120 نئی احتساب عدالتیں قائم کرنے کا حکم

چیف جسٹس

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کرپشن کے مقدمات جلد نمٹانے سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق  چیف جسٹس نے ملک میں 120 نئی احتساب عدالتیں قائم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیکرٹری قانون متعلقہ حکام سے ہدایت لے کر نئی عدالتیں قائم کریں۔

چیف جسٹس نے حکم دیا کہ  نئی عدالتوں میں ججز کی فوری تعیناتی کی جائے۔

چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ  کرپشن کے مقدمات اور زیر التوا ریفرنسز کا فیصلہ تین ماہ میں  کیا جائے۔نیب ریفرنسز کا جلد فیصلہ نہ ہونے سے نیب قانون بنانے کا مقصد ختم  ہوجائے گا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ نیب کے 2000 سے  زائد ریفرنسز زیر التواء ہیں۔ کیا نیب اپنے قانون کی عملداری میں سنجیدہ ہے۔20،2. سال سے نیب کے ریفرنسز زیر التواء ہیں۔

Advertisement

چیف جسٹس نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ  نیب ریفرنسز کے فیصلے کیوں نہیں ہورہے۔ کیوں نہ نیب عدالتیں بند کردیں اور نیب قانون کو غیرآئینی قرار دے دیں۔

چیف جسٹس نے پانچ احتساب عدالتوں میں ججز کی تعیناتی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے میں تعیناتی نہ ہوئی تو سخت ایکشن لیا جائے گا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر اٹارنی جنرل، پراسیکیوٹر جنرل اور  سیکرٹری قانون  کو طلب کرلیا ہے۔ چیئرمین نیب سے زیر التواء ریفرنسز کو جلد نمٹنانے سے متعلق تجاویز  بھی طلب کی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
اسلام آباد میں معمولاتِ زندگی بحال، وفاقی پولیس کا شہر بھر سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ
سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version