Advertisement

کشمیریوں اور پاکستان کی منزل ایک ہے، شہبازشریف

صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف نے کہا ہے کہ کشمیریوں اور پاکستان کی منزل ایک ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف نے سمجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے ایک پیغام میں یوم الحاق پاکستان پر کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیرکی آزادی اور بھارت کی شکست نوشتہ دیوار ہے۔

Advertisement

صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ کشمیریوں نے قیام پاکستان سے پہلے الحاق پاکستان کا فیصلہ کیا جبکہ قائداعظم نےکشمیرکوپاکستان کی شہہ رگ قراردیا۔

اہٓپنے پیغام میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے یہ بھی کہا کہ بھارتی ظلم کے ہتھکنڈے کشمیریوں کوان کےنصب العین سےدستبردارنہیں کرسکتے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے مزید کہا کہ کشمیری اپنے لہوکے نذرانے دے کر قرارداد الحاق پاکستان کی حفاظت کر رہے ہیں اور پاکستان کشمیریوں کی آزادی تک ان کی جدوجہد میں شانہ بہ شانہ رہے گا۔

کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منا رہے ہیں

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منا رہے ہیں،اس دن کو منانے کا مقصد اس عہد کی تجدید کرنا ہے کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور اسکے پاکستان سے الحاق تک جدوجہد جاری رہے گی۔

Advertisement

انیس جولائی 1947 کو کشمیریوں نے نظریاتی طور پر پاکستان سے رشتہ جوڑ کر الحاق کا فیصلہ کیا، آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے اجلاس کے دوران کشمیر کے پاکستان کے ساتھ الحاق کی قرارداد متفقہ طورپر منظور کی گئی۔

کشمیر ی اس دن اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ پاکستان کے ساتھ الحاق تک تحریک جاری رکھی جائے گی۔

جذبہ آزادی سے سرشار کشمیریوں کا آج بھی یہی نعرہ ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version