Advertisement

کے الیکٹرک کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، نصرت سحر عباسی

نصرت سحر عباسی

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس(  جی ڈی اے ) کی رہنما نصرت سحر عباسی کا کہناہے   کے الیکٹرک کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ  گئے ہیں۔

صوبائی دارالحکومت کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نصرت سحر عباسی کا کہنا تھا کہ   کے الیکٹرک کے خلاف کئی دھرنے دیے جاتے ہیں  لیکن کے الیکٹرک میں بیٹھے مافیا بہت  طاقتور ہیں۔

نصرت سحر عباسی نے کہا کہ  ہم نے گورنر ہاؤس میں چار گھنٹے کراچی کے شہریوں  کا درد بیان کیا لیکن  وفاقی اور صوبائی حکومت کے الیکٹرک کو سیدھا نہیں کر سکے  ۔

انہوں نے کہا کہ  کے الیکٹرک سندھ حکومت سے زمین مانگ رہی ہے لیکن اس کو زمین نہیں دی جا رہی جبکہ   دیگر اداروں کو زمین دے دی جاتی ہے ۔ ہمارا مطالبہ  ہے کہ کے الیکٹرک کو زمین  فراہم کی جائے۔

نصرت  سحر عباسی کا مزید کہنا تھا کہ  شہریوں کا گرمی میں دم نکل رہا ہے  ، شہریوں کو پانی دستیاب نہیں ہے۔میٹروپولیٹن شہر میں پانی اور بجلی نہیں ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یمن کے قریب بحری جہاز پر ڈرون حملہ ، 24 پاکستانیوں کی زندگیاں خطرے میں
ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ایک دن میں تین نفسیاتی حدیں عبور
نیب نے ایس بی سی اے سے کراچی میں بغیر منظوری کام کرنے والے شادی ہالز کی فہرست مانگ لی
پاکستان پیپلزپارٹی کا حکومتوں، بیوروکریسی اور سیاست دانوں کو اخراجات کم کرنے کا مشورہ
وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version