صدر مملکت کا شہدائے کارگل کو شاندار خراج عقیدت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے شہدائے کارگل کے 21ویں یوم شہادت پر پیغام جاری کیا گیا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے شہدائے کارگل کیپٹن کرنل شیر خان شہید اور لالک جان شہید نشان حیدر سمیت تمام شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
اس موقع پر صدر مملکت کا کہنا ہے کہ میں مادر وطن کے دفاع میں اپنی جانیں قربان کرنے والے سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
وطن کےدفاع کے لیے اپنی جان نچھاور کرنے سے بڑھ کر کوئی اعزاز نہیں، آرمی چیف
صدر عارف علوی نے کہا کہ آج کا دن اپنے ہیروز کو یاد کرنے کا دن ہے کیونکہ وطن پر قربان ہونے والے یہ عظیم فرزندان جرات و شجاعت کی روشن مثالیں ہیں۔
عارف علوی نے مزید کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم اپنے بہادر بیٹوں کو سلام پیش کرتی ہے، اللہ تعالی شہداء کے درجات بلند فرمائے۔
کارگل جنگ کے دو عظیم سپوتوں کو پاک فوج کا خراج عقیدت
اس سے قبل پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس اپی آر میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کارگل جنگ میں نشان حیدرپانےوالےمادروطن کے دو عظیم سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید، حوالدارلالک جان شہید بہادری ،لازوال جذبے،م ثالی قیادت کا درخشندہ باب ہیں۔
اپنے پیغام میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس اپی آرنے بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے یہ بھی کہا کہ عظیم شہدا صوابی خیبرپختونخوا اور غذر گلگت بلتستان سےتعلق رکھنے والے ہیرو ہیں، شہدا نے اپنےخون سے ہر مشکل کیخلاف عزم وہمت کی تاریخ رقم کی۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ قوم کو اپنے ان بہادر سپوتوں پر فخر ہے جنہوں نے جان کی قیمت ادا کر کے مادر وطن کی حفاظت کی، ہر قیمت پر ملکی دفاع کے لیے بہادری سے ڈٹے رہنا ہی دھرتی کے بیٹوں کا شیوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News