پاکستان کا 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کے الحاق کے خلاف یوم استحصال منانے کا اعلان

پاکستان نے 5 اگست کو بھارت کی جانب سے غیر قانونی و یکطرفہ طور پر مقبوضہ کشمیر کے الحاق کے خلاف یوم استحصال منانے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیر اطلاعات شبلی فراز اور معاون خصوصی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ آج دنیا کا سب سے بڑا ملٹرائزڈ زون جموں و کشمیر ہے ۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ 5 اگست کو بھارتی آر ایس ایس سرکار نے غیر قانونی و یکطرفہ طور پر مقبوضہ کشمیر کا الحاق کیا اور 5آگست کو بھارتی کریک ڈاؤن و محاصرے کو ایک برس مکمل ہو جائے گا ۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا وائرس کے بعد اب دنیا کو کشمیریوں کے محاصرے ،لاک ڈاؤن اور مظالم کااحساس ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے 74ویں اجلاس میں خود کو کشمیریوں کاوکیل ثابت کیا ۔او آئی سی کے 3 اجلاسوں میں پاکستانی موقف کی تائید کی گئی ۔امریکی کانگریس کی 3سماعتوں میں 85 امریکی اراکین کانگریس نے اپنی آراء کا اظہار کیا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ اپنی تمام تر مصروفیات کے باوجود وزیر اعظم عمران خان نے کشمیر پر 120 سے زائد عالمی رابطے اور ملاقاتیں کیں۔ آج شمال مشرق سے مقبوضہ کشمیر تک شائننگ انڈیا برننگ انڈیا میں تبدیل ہو چکا ہے ۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 55 برس بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر تین مرتبہ اٹھایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ 5 اگست پر کشمیریوں کو پیغام دیتا ہوں کہ بھارت کشمیریوں کے عزم کو نہ توڑ سکے گا نہ مٹا سکے گا ۔کشمیری قیادت کریں پاکستان ان کے پیچھے کھڑا ہے۔
وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ 5 اگست کو یوم استحصال منایا جاے گا ۔شاہراہ کشمیر کا نام شاہراہ سری نگر رکھا جائے گا ۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان 5 اگست کو آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب میں اہم اعلان کریں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ملک بھر میں یکجہتی کشمیر واکس کی جائیں گی ،کشمیر کے نقشے پر مبنی ڈاک ٹکٹ جاری کیا جائے گا اور عالمی رہنماؤں کو مکتوب روانہ کیے جائیں گے ۔
وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر بھرپور مہم چلائی جاے گی،کینڈا میں بڑی کار ریلی کا انعقاد کیا جایے گا۔
وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا کہ وزیر اعظم نے اقوام متحدہ سے خطاب کے ذریعہ مسئلہ کشمیر میں نئی روح پھونک دی ہے۔درخواست ہے کہ 5 اگست کو گھروں پر کشمیری پرچم لہرائے جائیں ۔
معاون خصوصی معید یوسف کا کہنا تھا کہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ جو مظالم روا ہیں ان کی سب سے زیادہ تکلیف دہ عکاسی مقبوضہ کشمیر میں ہے۔5 اگست کو صبح سائرن کے بعد ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News