Advertisement

ملکی سلامتی سے کھیلنا زرداری خاندان کیلئے نیا کام نہیں، ڈاکٹر شہباز گل

معاون خصوصی برائے سیاسی روابط  ڈاکٹر شہباز گل نےکہا ہے کہ ذاتی مفادات کیلئے ملکی سلامتی سے کھیلنا زرداری خاندان کیلئے نیا کام نہیں۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ملکی مفاد سے زیادہ اپنا لوٹا مال بچانے کی سیاست آپ کو وراثت میں ملی ہے۔

ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ موجودہ اسمبلی میں اپوزیشن کو سب سے زیادہ بولنے کا موقع دیا گیا، کاش کہ پرچی چئیرمین کو جمہوری اقدار کا پتہ ہوتا۔

معاون خصوصی برائے سیاسی روابط نے مزید کہا کہ تحریک عدم اعتماد لانے کا شوق بھی پورا کرلیں، کل تک مولانا کیساتھ مل کر حکومت کو گھر بھیجنے والا اج جمہوریت کا لیکچر دے رہا ہے۔

ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے نعرے کو زرداری اور شریف خاندان نے تجوریاں بھرنے کیلئے استعمال کیا جبکہ دوسروں کو زمہ داریاں بتانے والے پرچی چئیرمین کبھی اپنی زمہ داریوں پر بھی غور کریں۔

Advertisement

اسپیکر قومی اسمبلی نے جانبدارانہ کردار ادا کیا ہے، بلاول بھٹو

معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہبازگل کا مزید کہنا تھا کہ بلاول زرداری کو سکھایا گیا ہے کہ کرپشن کرنا اور بچانا ہی اپکی ذمہ داری ہے۔

واضح رہے اس سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اسپیکر کی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام پارٹیوں کو بات کرنے کا موقع دیں لیکن لگتا ہے اسپیکر کو پی ٹی آئی کی طرف سے حکم ملا ہوا تھا۔ ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آنی چاہیے۔

بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ اسپیکر یاد رکھیں وہ پی ٹی آئی کے کارکن نہیں ہیں بلکہ ہاؤس کے کسٹوڈین ہیں لیکن وہ اپنا کردار فراموش کرچکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ حکومت نے جو آج کیا سمجھ سے بالاتر ہے کیونکہ حکومت نے ذاتی انا کی وجہ سے غیرمتنازع بل کو متنازع بنادیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version