Advertisement

ٹریفک پولیس افسر نے ایک نئی روایت قائم کردی

ٹریفک پولیس افسر

کراچی ٹریفک پولیس افسر نے ایک نئی روایت قائم کی ہے جس میں ٹریفک پولس افسر نے ایک سائیکل والے کا چلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کلفٹن پر ایک ٹریفک پولیس افسر نے سائیکل سوار کا 500 کا چالان کردیا ہے۔

ٹریفک پولیس افسر نے غریب سائیکل سوار کا ون وے کی خلاف ورزی پر 500 روپے کا چالان کیا ہے۔

غریب سائیکل سوار کا نام محمد شاہد اقبال بتایا جارہا ہے جو کہ سائیکل پر پھیری لگا کر مختلف اقسام کی چیزیں فروخت کرتاہے۔

اس ضمن میں اس شخص کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے ون وے کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے لیکن میں ایک غریب انسان ہوں جس کے پاس کھانے کے لئے پیسے نہیں ہیں تو چلان کے لئے 500 روپے کہاں سے لاؤ گا۔

Advertisement

سائیکل سوار کا کہنا ہے کہ اس نے ٹریفک پولیس افسر سے چالان کی پرچی وصول نہیں کی، کلفٹن ٹریفک سیکشن کا مؤقف ہے کہ جرمانہ ٹریفک پولیس افسر نے خود ادا کیا اور سائیکل سوار کو وارننگ کے بعد جانے دیا۔

سائیکل سوار کے ٹریفک چالان کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں پولیس افسر چالان کرتے ہوئے خود ویڈیو بنارہا ہے اور سائیکل سوار چالان کی پرچی لینے سے انکار کررہا ہے۔

ویڈیو وائرل ہوتے ہی ڈی آئی جی ٹریفک نے واقعے پر نوٹس لے لیا اور ایس پی ٹریفک سٹی کو انکوائری کے احکامات دے دیئے گئے ہیں اور کہا کہ ٹریفک اہلکار چالان کرتے وقت لوگوں کی معاشی پریشانیاں بھی ذہن میں رکھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
اسلام آباد میں معمولاتِ زندگی بحال، وفاقی پولیس کا شہر بھر سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ
سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version