Advertisement

عید کے بعد کورونا کے پھہلاؤ میں اضافہ ہوسکتا ہے، وزیر صحت سندھ

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ احتیاط نہ کرنے پر عید کے بعد کورونا کے پھہلاؤ میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عید کے موقع پر احتیاط لازم ہے، قربانی کے سلسلے میں تمام ایس او پیز پر عمل کریں۔

وزیر صحت سندھ نے کہا کہ معمر افراد یا مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد کے لیے کرونا وائرس خطرے کا سبب بن سکتا ہے۔

ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے یہ بھی کہا کہ میل جول کا سلسلہ کم رکھیں، بذریعہ فون ایک دوسرے کو مبارکباد کہیں۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے  مزید کہا ہے کہ کوشش کریں مدرسے یا مسجد میں اجتماعی قربانی کریں تا کہ مویشی منڈی جانا نہ پڑے۔

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل کورونا متاثرہ مریضوں کے لیے وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے اہم پیغام میں کہا تھا کہ کورونا کے مریض وقت پر ہسپتال نہیں آ رہے، مریض بہت زیادہ سانس کی تکلیف ہونے پر آخری لمحات میں ہسپتال آ رہے ہیں۔

وزیر صحت سندھ نے کہا تھا کہ یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ لوگ اس مرض کو چھپا رہے ہیں، یہ آپ کی حفاظت کا معاملہ ہے جبکہ دیگر امراض مبتلا مریض جیسا کہ دمہ، شگر یا بلڈ پریشر وغیرہ کے مریض فورن ہسپتال آئیں۔

اپنے پیغام میں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے مزید کہا تھا کہ اس کے علاوہ سول، ٽراما سینٹر اور ایس آئی یو ٹی میں بھی کرونا کا اعلاج کیا جا رہا ہے، ایسا نہیں ہے کہ کورونا کے مریضوں کے لیے اسپتال میں بسترموجود نہیں کیونکہ ہمارے پاس اب بھی مریضوں کی تعداد سے زیادہ بستر اور وینٹیلیٹرز موجود ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version