Advertisement

کراچی میں آج کرنٹ لگنے کے واقعات میں بچے سمیت 6 افراد جاں بحق

کراچی

شہر قائد کے باسیوں کے لیے ابر رحمت کے الیکٹرک انتظامیہ کی نااہلی کے سبب موت کا پروانہ بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں کے الیکٹرک کی مجرمانہ غفلتوں کے باعث ہلاکتوں کا سلسلہ جاری  ہے۔کراچی میں آج کرنٹ لگنے کے مختلف  واقعات میں  اب تک 10 سالہ بچے سمیت 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ناگن چورنگی مسلم ٹاؤن میں واقع گھر میں کرنٹ لگنے کے باعث دس 10 سالہ بچہ  جبکہ  ناگن چورنگی الحاج اختر پکوان کے قریب بینک میں کرنٹ لگنے کے باعث 21 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

کارساز پر موٹر سائیکل سوار شخص کرنٹ لگنے سے جان بحق ہوا جبکہ  ماڈل کالونی میں گھر کے اندر کرنٹ لگنے سے  بھی ایک شخص جان بحق ہوا ہے۔

دیگر واقعات میں ہجرت کالونی گلی نمبر 23 میں کرنٹ لگنے سے معمر شخص جاں بحق ہوئے  جبکہ  کریم آباد میں کام کے دوران  ایک مزدور  بھی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ  ایک روز کراچی میں  تیز آندھی کے ساتھ ہونے والی بارش کے نتیجے میں  بھی مختلف حادثات میں 9 افراد کی ہلاکت ہوئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنیرڈ کالج فار وومین یونیورسٹی کا دورہ، اساتذہ اور طالبات سے خصوصی گفتگو
آزاد کشمیر میں حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تاریخی معاہدہ طے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version