پوری دنیا کے انسانوں کو بھارتی بربریت کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا، شہبازشریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ پوری دنیا کے مہذب، انصاف، قانون اور انسانیت پر یقین رکھنے والے انسانوں کو بھارتی بربریت کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم پر احتجاج کرتے ہوئے ساٹھ برس کے بشیر احمد کو کم نواسے کے سامنے گولیاں مار کر شہید کرنے کی شدید مذمت کی ۔
قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا کہ قابض بھارتی افواج کی ظلم وبربریت انسانیت کا ضمیر جھنجھوڑ رہی ہے، یورپی یونین، امریکہ اور او۔آئی۔سی اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے بھارت کے خلاف جنگی جرائم کی کارروائی شروع کرائیں۔
اپنے بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے مزید کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے شہداءکے دجات بلندی کی دعا کرتے ہیں، اللہ تعالی شہداءکے اہلخانہ کو صبر جمیل دے۔ آمین
بھارتی فوج کی درندگی، معصوم نواسے کے سامنے نانا کو قتل کردیا
یاد رے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج نے درندگی کی انتہا کردی،معصوم نواسے کے سامنے نانا کو گاڑی سے اتار کر گولیاں ماردیں۔
بھارتی فوج نے یہیں پربس نہ کیا، واقعے کے بعد لاش کے اوپر چڑھ کر اس کی بے حرمتی بھی کرتے رہے۔
معصوم بچہ نانا کی لاش پر بیٹھا روتا رہا ۔نانا کی لاش پر بیٹھے بچے کی تصویر کچھ ہی دیر میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News