Advertisement

پاکستان، شنگھائی تعاون تنظیم یوتھ کونسل کا ممبر بن گیا

پاکستان، شنگھائی تعاون تنظیم یوتھ کونسل کا ممبر بن گیا ہے۔

اس ضمن میں ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے ٹوئٹ کے ذریعے مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم یوتھ کونسل کا نیا ممبر بننے پر فخر ہے۔

ڈاکٹر عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ معاون خصوصی عثمان ڈار نے گذشتہ سال بطور آبزرور کونسل کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی اور ہم شنگھائی تعاون تنظیم یوتھ کونسل کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور موثر شراکت کے منتظر ہیں۔

اس سے قبل وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے اس حوالے سے ایک ویڈیو بیان جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کے لئے اچھی خبر ہے جسے نوجوانوں سے شیئر کرنا چاہتا ہوں کہ پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کا مستقل رکن بنا دیا گیا ہے۔

اپنے پیغام میں عثمان ڈار نے کہا کہ یہ سب حکومتی اقدامات اور وزیراعظم کی مسلسل کوششوں کے نتیجے ممکن ہوا ہے اور صرف اتنا ہی نہیں بلکہ وزیراعظم کا کامیاب جوان پروگرام اور یوتھ کونسل کا قیام درست فیصلہ تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version