توانائی کے شعبے میں عوام پر بوجھ کسی صورت قابل قبول نہیں، وزیراعظم

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں عوام پر بوجھ کسی صورت قابل قبول نہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں توانائی کے شعبے میں جاری اصلاحات کا جائزہ لیا گیا جبکہ وزیراعظم کو توانائی کے شعبے کے دیرینہ مسائل کے حل کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔
اجلاس میں وزیرِاعظم کو توانائی کے شعبے میں جاری اصلاحاتی عمل، ملکی ضروریات کے مطابق بجلی کی پیداوار اور بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے، گیس کے شعبے میں اصلاحات پر بریفنگ دی گئی۔
عمران خان نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات ملکی معیشت کے استحکام کے لئے از حد ضروری ہیں۔
وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ بجلی اور گیس کے شعبے میں صارفین کے لئے غیر ضروری مسائل پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کاروائی یقینی بنائی جائے۔
کراچی والوں کو سب سے سستی بجلی فراہم کی جارہی ہے، وزیر توانائی
عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ توانائی کے شعبے میں موجود انتظامی خامیوں، چوری، کرپشن اور دیگر مسائل کا سارا بوجھ عوام کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔
وزیرِاعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحاتی لائحہ عمل پر مقررہ ٹائم لائنز کے ساتھ عمل درآمدکے لئے ایکشن پلان مرتب کیا جائے۔
وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں عمر ایوب خان، اسد عمر، ندیم بابر ، شہزاد قاسم و دیگر حکام شریک ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News