Advertisement

ملک کی خوشحالی وزیرِ اعظم عمران خان کا مشن ہے، گورنر پنجاب

چوہدری

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ملک کی خوشحالی وزیرِ اعظم عمران خان کا مشن ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملکی اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک کرنے پر کام کر رہی ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کا حکومت میں آنے کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں بلکہ ملک کی تعمیر و ترقی وزیرِ اعظم کا مشن ہے جس پر وہ کام کر رہے ہیں۔

چوہدری محمد سرور نے یہ بھی کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار کسی حکومت نے مافیا کے خلاف ایکشن لیا جبکہ ہم اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک اور مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔

حالات میں مزید بہتری کے لئے عوام کا تعاون ضروری ہے، گورنر پنجاب

Advertisement

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ عیدالاضحیٰ اور محرم کے دوران سماجی فاصلے اور ایس او پیز کی پابندی ضروری ہے کیونکہ اگر سماجی فاصلے کی پابندی نہ کی گئی تو عیدالاضحیٰ پر کورونا وائرس قابو سے باہرہوسکتا ہے۔

چوہدری محمد سرور کا یہ بھی کہنا تھا کہ مویشی منڈیوں میں ایس او پیز کے سختی سے نفاذ میں وقت لگے گا۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے کردار تاریخ یاد رکھا جائے گا کیونکہ کورونا وائرس کے خلاف این ڈی ایم اے کا کردار قابلِ تعریف ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version