بلاول بھٹو زرداری کی پارا چنار میں دہشتگردی کی مذمت

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارا چنار میں دہشتگردی کی مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارا چنار میں طوری مارکیٹ میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی مذمت کی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات باعث تشویش ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ کرنے سے دہشتگردوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی عہدیدار پارا چنار میں زخمیوں کی مدد کو پہنچیں۔
چیئر مین پیپلز پارٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے منصوبہ سازوں کو فوری قانون کی گرفت میں لایا جائے۔
بلاول بھٹو نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔
واضح رہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے پاراچنار کی طوری مارکیٹ میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News