پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال کر وائیٹ لسٹ میں لانا ہے، شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی لسٹ میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال کر وائیٹ لسٹ میں لانا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج قومی اسمبلی میں اہم بل پاس کیے گئے ہیں اور ان بلوں کی اہمیت اس لیے ہے کہ ان کے ذریعہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف میں گرے لسٹ سے نکال کر وہائیٹ لسٹ میں لانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کو گرے سے بلیک لسٹ میں لے جانا چاہتا ہے جس کے پاکستان پر بہت برے اثرات مرتب ہوں گے۔
وزیر خارجہ نے بتایا ہے کہ قانون سازی اس لیے کی گئی کہ اکتوبر میں ایف اے ٹی ایف کے پرلیمنری سیشن میں رپورٹ پیش کی جائے اور اسی حوالے سے اپوزیشن سے تعاون کی درخواست کی گئی تھی تاہم انہوں نے اس کو مشروط بنا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف پر قانون سازی کے بدلے نیب میں ہماری قانون سازی کو مانا جائے۔
شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ اپوزیشن نے 34 ترامیم ہیش کیں جو کہ قانون کو یکسر تبدیل کر رہا تھا اس لئے ان مطالبات کو تسلیم نہیں کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

