تفریحی مقامات پر عوام کے لئے 4 اگست تک پابندی

کراچی میں پبلک پارکس، ساحل سمندر، تفریحی مقامات ، سوئمنگ پولز، گراوئنڈ، انڈور جم پر 4 اگست تک پابندی عائد کردی۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کی تازہ صورتحال کے پیش نظر کمشنر کراچی نے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے تحت تفریحی مقامات پر عوام کے لئے 4 اگست تک پابندی عائد کردی گئی ہے۔
کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عید الاضحی پر تمام تفریحی مقامات بند رہیں گے۔
کمشنر کراچی نے کہا کہ 14 اپریل کو ہوم ڈپارٹمنٹ سندھ کے نوٹفکیشن میں جاری کردہ ہدایات پر عمل کیا جائے گا لہذا تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے علاقوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔
سند ھ میں جاگنگ پارکس کھولنے کی اجازت
یاد رہے اس سے قبل سندھ حکومت نے جاگنگ پارکس کو کھو لنے کا حکم دے دیا تھا۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق صوبے بھر میں ایسے پارکس جہاں جاگنگ ٹریکس ہیں ان پر پابندی نہیں ہے اور وہاں واک کی غرض سے جایا جا سکتا ہے لیکن امیوزمنٹ پارکس، تھیم پارکس اور واٹر پارکس پر پابندی بدستور برقرار ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News