Advertisement

وزیر تجارت کا آٹے کے مقررہ نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت کا نوٹس

صوبائی وزیر

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے بعض علاقوں میں آٹے کے مقررہ نرخوں سے زائد پر فروخت کا سخت نوٹس لیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول کا اہم اجلاس ہوا ، جس میں آٹا، چینی اور دیگر اشیا ضرور یہ کی قیمتوں اور دستیابی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈان تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں ڈی جی انڈسٹریز نے اوور چارجنگ اور ذخیرہ اندوزی کے کے خلاف کارروائیوں کے بارے بریفنگ دی جس پر میاں اسلم اقبال نے کہا کہ آٹے کی اوور چارجنگ کرنے والا جیل جانے گا اور اسکی دکان سیل ہوگی ۔

 میاں اسلم اقبال نے حکم  دیا کہ سرکاری نرخ سے مہنگا آٹا بیچنے والوں کی دکان سیل کر دی جائے جبکہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا جائے اور صوبے بھر میں 20کلو آٹے کا تھیلہ860روپے اور 10کلوکاتھیلہ430روپے میں فروخت یقینی بنائی جائے۔

Advertisement

مصنوعی مہنگائی کے خلاف کارروائی تیز کی جائے، میاں اسلم اقبال

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے اشیا ضرور یہ کے نرخ نامے نمایاں جگہ پر آویزاں نہ کرنیوالے دکانداروں کے خلاف بھی سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کیچن آئٹم اور مصالحہ جات کی قیمتوں پر بھی نظر رکھی جائے۔

اجلاس میں سیکرٹری صنعت و تجارت کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال ،متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی جبکہ صوبہ بھر کے کمشنر ز، ڈپٹی کمشنر زاور پولیس افسران نے وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے بعض افسران کی اجلاس میں غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ اجلاس میں متفقہ افسران اپنی حاضری یقینی بنائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version