Advertisement

ڈی جی رینجرز کا کھارا در اور درخشاں پولیس اسٹیشنز کا دورہ

عمر احمد بخاری

ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل عمر احمد بخاری نے کھارا در اور درخشاں پولیس اسٹیشنز کا دورہ کیا، سی سی پی او، ڈی آئی جی پولیس اور دیگر اسٹاف نے ڈی جی رینجرز (سندھ) کا استقبال کیا۔

 تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس کے اعلیٰ حکام نے ڈی جی رینجرز (سندھ) کو پولیس اسٹیشنزکے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا اور بریفنگ دی۔

اس موقع پر ڈی جی رینجرز(سندھ) نے قیام امن کے لیئے سندھ پولیس کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ رینجرز اور پولیس کے جوان مل کر دہشت گردی کامقابلہ کرنے اور اپنے فرائض کی بجاآوری کے لیئے ہر وقت تیار ہیں اور دہشت گردوں کے آگے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہونگے۔

سندھ رینجرز کے ترجمان نے کہا کہ دورے کے دوران ڈی جی رینجرز (سندھ)نے وبائی مرض کورونا کے دوران پولیس کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

ڈی جی رینجرز کا اندرون سندھ میں کچے کے علاقے کا دورہ

Advertisement

میجر جنرل عمر احمد بخاری نے کہا کہ آج کراچی اور اندرونِ سندھ میں قائم ہونے والا امن رینجرزاور پولیس کی قربانیوں اور کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

 ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version